ایک سال میں آٹا 28 فیصد اور چینی 21 فیصد مہنگی ہوگئی، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت معاشی محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے، صرف اس ایک سال میں آٹا 28 فیصد اور چینی 21 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔

ایک بیان میں بلاول نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے گندم کی ریکارڈ پیداوار کا دعوٰی کیا اور صرف اس ایک سال میں آٹا 28 فیصد مہنگا ہوگیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایک سال میں چینی بھی 21 فیصد مہنگی ہوئی ہے، حکومت معاشی محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے بھی پی ٹی آئی حکومت قرض لے رہی ہے، توانائی کی شرح نمو میں کمی کے باوجود صنعتی ترقی کے دعوے مضحکہ خیز ہیں۔

[pullquote]بلاول کی باتیں ‘ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا’ جیسی ہیں، فرخ حبیب[/pullquote]

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ بلاول کی باتیں ‘ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا’ جیسی ہیں۔

مہنگائی پر تنقید کے جواب میں فرخ حبیب نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد قیمتوں پر عمل درآمد صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے،گزشتہ 10 سال میں بجلی اورگیس کے شعبے میں کرپشن کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بتائیں سندھ میں نئے صنعتی زون کیوں قائم نہیں کررہے؟ سندھ میں صحت اورتعلیم کیلئے مجموعی بجٹ کا 35فیصد تقریباً 420ارب روپے مختص کیا گیا جوکرپشن کی نذر ہوگئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے