شاہ سلمان كے فلاحی امدادی ادارے کی رضاکارانہ طبی ٹیم نے رواں ہفتے میں اب تک پاکستان میں اندھا پن اور اس سے متعلق بیماریوں کا مقابلہ کرنے کی مہم کے تحت 5000 سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ ، 500 سے زائد سرجری اور 2 ہزار چشمے فراہم کیے ہیں۔
مہم کا افتتاح سعودی سفیر نواف بن سید المالکی نے کراچی میں کیا تھا۔ اس مہم کے تحت پاکستان کے مختلف شہروں میں 30 ہزار مریضوں کا معائنہ اور 2400 آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اس مہم میں ایک ماہ کے اندر کمزور نظر والے افراد میں 6 ہزار عینکیں بھی مفت تقسیم کی جائیں گئیں۔
یہ مہم سعودی عرب کے فلاحی امداد کے منصوبوں کے تحت ہے جس کی نمائندگی شاہ سلمان ریلیف سینٹر کرتا ہے تاکہ سب سے زیادہ کمزور لوگوں کی مدد کی جا سکے۔