بجٹ سے سب خوش ہوں گے : وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے بجٹ سے سب خوش ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد بجٹ سیشن میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔

اس موقع پر صحافی نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ خان صاحب کیا عوام دوست بجٹ ہوگا؟ اس پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج سب خوش ہوں گے۔

واضح رہےکہ آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ آج پیش کیا جارہا ہے جس میں کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے