شوکت ترین پر رحم آتا ہے: مولانا فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے بجٹ میں غلط اعدادو شمار پیش کیے گئے اور غلط بیانی کا سارا ملبہ شوکت ترین پر ڈال دیاگیا ان پر رحم آتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں شاعر سلمان گیلانی سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے وفاقی بجٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ لوگ معیشت کوبہتربنانے کی صلاحیت سے عاری ہیں، بجٹ میں غلط اعدادو شمار پیش کیے گئے، عام آدمی مہنگائی میں پس رہا ہے جب کہ ایک طبقہ اپنی خوشحالی کو ملکی خوشحالی سمجھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ایسٹ انڈیا بن کر ہماری آزادی چھین رہی ہے جب کہ حکومت کو ہر کام کیلئے ایف اے ٹی ایف سے اجازت لینا پڑےگی، حکومت کویہ قانون پاس نہیں کرنے دیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوکے بیان پر اعتراض کو زیر بحث لائیں گے تو اپوزیشن بکھر جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے