بجلی مہنگی کرنے کیلئے ہت دباؤ تھالیکن وزیراعظم نے قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے لیے ہم پربہت دباؤ تھا، تاہم وزیراعظم نے قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ زراعت کا شعبہ منفی سے مثبت اشاریے میں آچکا ہے، گندم، چاول، گنے کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا،کپاس کی پیداوار میں مشکلات آئیں جس پرتوجہ دی جارہی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا چیلنجز کے باوجود معیشت کی ریکوری کا آغاز ہوچکا ہے، ترسیلات زر میں توقع سے زیادہ ریکارڈ اضافہ ہوا، کراچی کی سرکلرریلوے کے لیے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے