احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف زرداری کو طلب کرلیا

اسلام آباد: احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو طلب کر لیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اصغر علی نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کیس کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر آصف زرداری کو طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سابق صدر اور شریک ملزم 29 جون کو عدالت کے روبرو پیش ہوں۔

سابق صدر پر 8 ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ ریفرنس میں ایوان صدر کا سابق اسٹینو گرافر مشتاق احمد بھی شریک ملزم نامزد ہے۔ نیب ریفرنس کے مطابق آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کا استعمال کر کے آٹھ ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے