پانی پر شکوہ پنجاب سے نہیں، ارسا تقسیم درست نہیں کرتا، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا ہےکہ آبی معاہدے میں سندھ کے ساتھ ناانصافی کی گئی، پانی پر ان کا شکوہ پنجاب سے نہیں ہے، انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا ) تقسیم درست نہیں کرتا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پانی پر میرا شکوہ پنجاب سے نہیں ہے،ارسا تقسیم درست نہیں کرتا ہے،میں کیوں پنجاب کو ذمہ دار ٹہراؤں گا، آبی معاہدے میں ہمارے ساتھ نا انصافی کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اس صوبے میں جو بھی بزنس کرنا چاہے اس کے خلاف نہیں،پیپلز پارٹی کو سندھ کے 70 فیصد لوگ ووٹ دیتے ہیں، مجھے رات کو بہت اچھی نیند آتی ہے، ان کی نیندیں حرام ہیں، میں کام کے وقت درست کام کرتا ہوں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کابجٹ انہوں نے مستردکیا جو خود مسترد ہوچکے، جن کی 21 نشستیں ہوتی تھی اب چند نشستیں رہ گئی ہیں، میں نے ہنسنے والوں کو بتا دیا تم استعمال ہو رہے ہو۔

کورونا ویکسین کی قلت پر مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتت ہوئےکہا کہ وفاق نہ ہمیں ویکسین خریدنے دیتا ہے اور نہ خود فراہم کرپارہا ہے۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ وفاق نے اس سال بھی سندھ کو 147 ارب روپے کم دیے ہیں، اس سال 760 ارب روپےکا وعدہ کیا تھا، 14 کھرب 77 ارب روپے کے بجٹ کا 60 فیصد تو تنخواہوں اور پنشن پر لگ جائےگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے