اسلام آباد: کورونا میں کمی کے بعد تمام ضلعی عدالتیں کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں کورونا میں کمی کے بعد 21 جون سے ضلعی عدالتیں مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی مینجمنٹ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جب کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز نے آفس آرڈر جاری کرکے رجسٹرار ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا۔

آفس آرڈر میں کہا گیا ہےکہ ڈسڑکٹ کورٹس ایسٹ اور ویسٹ 21 جون سے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کام کریں گی۔

ماتحت عدلیہ کے تمام ججز اور اسلام آباد بار کے صدر کو بھی آفس آرڈر کی کاپی بھجوادی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے