معاون خصوصی کا ایل این جی معاہدہ اور سی پیک پر بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے، نیب

قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی تابش گوہرکے نیب کے بارے میں بیان کو مسترد کردیا ہے۔

نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معاون خصوصی کا بیان حقائق کے منافی، من گھڑت اور بے بنیاد ہے ،معاون خصوصی نے بزنس کمیونٹی میں نیب کے بارے میں منفی تاثر اجاگر کرنے کی کوشش کی۔

نیب کا کہنا ہے کہ معاون خصوصی نے ایل این جی ریفرنس پراثر انداز ہونے کی کوشش کی ،معاون خصوصی کا بیان ریفرنس میں شامل ملزمان کو فائدہ پہنچانے کی مبینہ کوشش ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ نیب نےمعاون خصوصی کے بیان کی مکمل کاپی پیمرا سے حاصل کرکے بیان کا جائزہ لینےکا فیصلہ کیا ہے،نیب قطرکے ساتھ حالیہ معاہدہ، سی پیک منصوبوں کے بارے میں نوٹس لینےکے بے بنیاد بیان کی تردید کرتا ہے۔

نیب کا کہنا ہے کہ معاون خصوصی کا بیان نہ صرف حقائق کے منافی بلکہ گمراہ کن ہے۔

خیال رہےکہ تابش گوہر نےگذشتہ روز فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب کا خوف معاملات چلانے کے دوران موجود ہے، نیب نے قطر ڈیل اور سی پیک منصوبوں تک میں نےنوٹس لیے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے