پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں اور سیکیورٹی گارڈز کے داخلے پر پابندی عائد

پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں اور سیکیورٹی گارڈز کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی انتظامات سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں۔

سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں اور سیکیورٹی گارڈز کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ ارکان قومی اسمبلی کے ذاتی اسٹاف پر بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کی حدود میں اسلحہ لانے پر بھی پابندی عائد ہوگی اور یہ اقدامات سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرکیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے اسلحہ بردار شخص کو گرفتار کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے