ڈی جی خان: بس اور ٹرک میں تصادم، ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی

ڈیرہ غازی خان میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے 31 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔سیالکوٹ سے راجن پور جانے والی بس ڈیرہ غازی خان میں جھوک یاروکے قریب تونسہ روڈ پر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو ڈاکٹر نیئر عالم کا کہنا ہے کہ بس حادثے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے کا شکار بس میں 75 مسافر سوار تھے۔

کمشنر ارشاد احمد نے تصدیق کی حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی جبکہ واقعے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ چار شدید زخمی انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں، دیگر 40 افراد معمولی زخمی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ بس حادثے میں جاں بحق بیشتر افراد کا تعلق راجن پور سے ہے۔ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ جائے وقوعہ سے بس اور ٹریلر کو ہٹا دیا گیا ہے اور ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تونسہ ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا، انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیراعلی عثمان بزدار نے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحتیاتی کے لیے دعا گو ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے