شہباز شریف ناراض، پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی دیدی

اسلام آباد: آزاد کشمیر انتخابات میں حکمت عملی نظر انداز کرنے پر شہباز شریف سخت ناراض ہوگئے ہیں اور انہوں نے پارٹی کی صدارت کا عہدہ چھوڑنے کی دھمکی دے دی ہے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع نے ازخود ان افواہوں کی تردید یا تصدیق کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے روکنے پر فی الحال شہباز شریف خاموش ہیں،‏ حمزہ شہباز نے شہباز شریف کو معاملہ نواز شریف کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کی جانب سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں شکست کے بعد مریم نواز اب کم از کم ایک سال تک خاموش رہیں گی۔

ن لیگ میں دراڑ کے حوالے سے جب پارٹی چیئرمین راجہ ظفر الحق اور سیکرٹری جنرل احسن اقبال، ترجمان مریم اورنگزیب اور عطاء تارڑ سے رابطہ کیا گیا تو چاروں میں سے کسی نے فون ریسیو نہیں کیا۔

نوٹ: یہ خبر آج کے جنگ اخبار میں شائع ہوئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے