آر ایس ایس کا نظریہ خطے میں امن کی راہ میں رکاوٹ ہے : شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے لیکن بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کا نظریہ خطے میں امن کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

بحرین میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی میں بنیادی تبدیلی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے بغیر خارجہ پالیسی کے مقاصد حاصل نہیں کیے جا سکتے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سمیت خطے کے تمام ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے لیکن آر ایس ایس کا نظریہ خطے میں امن کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے