وائٹ ہاؤس نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات مثبت رہی : معید یوسف

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہےکہ ان کی واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کے ساتھ مثبت ملاقات رہی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں معید یوسف نے کہا کہ وائٹ ہاؤس نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات میں جنیوا اجلاس کے بعد ہونے والی پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔

مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ عالمی و علاقائی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا اور اس دوران پاک امریکا دوطرفہ تعاون برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وائٹ ہاؤس کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تشدد میں کمی اور تنازع کے سیاسی حل پرگفتگو ہوئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے