عالمی برادری کو افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے میں مدد دینا ہوگی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں بیلاروس کے صدر سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے اور علاقائی اور عالمی امور پرگفتگو کی۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران افغانستان کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے، پاکستان افغانستان میں 40سال تک عدم استحکام سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، عالمی برادری کو افغانستان میں انسانی بحران سےبچنے میں مدد دینا ہوگی، پاکستان افغانستان کے استحکام کے لیے کوششوں کی حمایت کرےگا،امید ہےعالمی برادری بھی افغانستان میں استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے بیلاروس کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے