حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں: ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اسلام آباد کو 100 فیصد ویکسی نیٹڈ شہر بنانا چاہتے ہیں، ویکسین بیماری سے بچاتی ہے اور حکومت نے یہ خریدی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے کورونا وباسے نمٹنے میں کامیاب ہوں گے لہٰذا شہری کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے میں تاخیر نہ کریں، موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں رہ جانے والے علاقوں میں جا کر ویکسی نیشن کریں گی، اس لیے درخواست ہے کہ جب موبائل ویکسی نیشن ٹیم آئے تو ویکسین ضرور لگوائیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ موبائل ویکسی نیشن یونٹ محکمہ صحت کا ایک انقلابی اقدام ہے، موبائل ویکسی نیشن یونٹ میں ڈیٹا انٹری کے ساتھ ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں گے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ڈینگی کے پنپنے کا موسم ہے اس لیے پانی کھڑا ہونے نہ دیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے