رشتے سے انکار پر لڑکی سمیت چار افراد کو قتل کرنیوالے مجرم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی۔

عدالت عالیہ نے مجرم افتخار احمد عرف بادشاہ کی سزائے موت کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

عدالت نے کہا کہ خطرناک مجرم کو کسی صورت بری نہیں کیا جاسکتا، مجرم نے چار افراد کا قتل کیا اس لیے کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق مجرم مقتول خالد ہارون کے بیٹے دانش کا دوست تھا، مجرم نے مقتول کی بیٹی مریم کا رشتہ مانگا تھا تاہم رشتے سے انکار پر اس نے گھر کے چاروں افراد کو قتل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ افتخار نے مقتولہ مریم سے زیادتی بھی کی تھی جب کہ مقتولین میں خالد ہارون، اہلیہ انیلہ، بیٹی مریم اور بیٹا دانش شامل ہے۔

ملزم کے خلاف 9 ستمبر 2010 کو مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور 9 مئی 2019 کوایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی ماڈل کورٹ نے فیصلہ سنایا تھا، عدالت نے ملزم کو زیادتی پر 7 سال کی مزید سزا کا بھی حکم دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے