بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلہ ،20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلہ ،20 افرادجاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ ،سبی ،ہرنائی، پشین، قلعہ سیف اللہ ،چمن ،زیارت، ژوب سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جبکہ زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ زلزلے سے 20 افراد جاں بحق جبکہ مکانات کی چھتیں گرنے سے 300 افراد زخمی ہوئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا جبکہ گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔

ڈپٹی کمشنر ہرنائی کا کہنا ہے کہ ہرنائی میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ملبے تلے کئی افراد دب گئے ہیں اور علاقے میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق لیویز اور ریسکیو ٹیمیں لوگوں کی مدد کیلئے روانہ کردی گئیں ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہرنائی میں 70 سےزائد مکانات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

قبل ازیں وزیر داخلہ بلوچستان ضیااللہ لانگو نے زلزلے کے نتیجے میں 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی۔

وزیر داخلہ بلوچستان کے مطابق پی ڈی ایم اے نے کوئٹہ سےہیوی مشینری، ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ زیارت، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں بھی نقصانات کی اطلاعات ہیں جبکہ زلزلےسےزیادہ جانی و مالی نقصانات ہرنائی میں ہوئے۔

ضیااللہ لانگو کے مطابق کافی تعداد میں لوگ گرنےوالی عمارتوں کے ملبےمیں دبےہوئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے