شاہ رخ کے بیٹے کی گرفتاری اوربھارتی اڈانی پورٹس کا پاکستان کو سہولت فراہم کرنے سے انکار

بھارت کی سب سے بڑے پورٹ آپریٹر اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکنامک زون نے کہا ہے کہ ان کے ٹرمینلز 15 نومبر سے ایران، پاکستان اور افغانستان سے کنٹینر کارگو کی برآمد اور درآمد کی سہولت نہیں دیں گے ۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اڈانی گروپ کا حصہ اڈانی پورٹس نے بیان دیا ہے کہ اگلے نوٹس تک یہ تجارتی ایڈوائزری اڈانی پورٹس کے ذریعے چلنے والے تمام ٹرمینلز اور تھرڈ پارٹی ٹرمینلز پر لاگو ہو گی- کمپنی نے اپنے اس اقدام کی کوئی وجہ بیان نہیں کی۔

یاد رہے کہجب چند ہفتوں قبل ہی بھارتی حکام نے افغانستان سے پیدا ہونے والی تقریباً تین ٹن ہیروئن ضبط کی تھی جس کا تخمینہ 2.65 ارب ڈالر لگایا گیا تھا اور اس کے دو کنٹینر مغربی گجرات کے منڈرا پورٹ پر ہیں جو اڈانی پورٹس کے زیر انتظام ہے۔

اس معاملے کو اب بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریاںن خان کی گرفتاری سے جوڑا جا رہا ہے. اڈانی گروپ بھارتی وزیر اعظم نریندی مودی کے قریب سمجھا جاتا ہے .

شاہ رخ کے چند مداحوں کا ماننا ہے کہ آرین خان کا مسئلہ صرف اس لیے میڈیا پر اچھالا جا رہا ہے تاکہ گجرات کی بندر گاہ سے پکڑی جانے والی تین ہزار کلو گرام منشیات سے توجہ ہٹائی جا سکے۔

بھارت میں سوشل میڈیا ٹرینڈز میں شاہ رخ اور ان کی فیملی کے حوالے سے مختلف طرز کے ٹرینڈز چلائے جا رہے ہیں‌. ان ٹرینڈز میں بائیکاٹ شاہ رخ، ’شاہ رخ خان‘، ’مسلم سپرسٹار‘، ’شاہ رخ خان غدار ہے‘ جیسے ٹرینڈ کافی نمایاں ہیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے