35 فیصد پاکستانیوں کی رائے ہے کہ ملک میں کوئی عورت محفوظ نہیں

پاکستان میں صرف 20 فیصد افراد مانتے ہیں کہ ملک میں عورتیں مکمل محفوظ ہیں جب کہ 35 فیصد اس بات کو بالکل نہیں مانتے اورکہتے ہیں کہ پاکستان میں کوئی عورت محفوظ نہیں۔

خواتین کے تحفظ کے حوالے سے پلس کنسلٹنٹ کے تازہ ترین سروے میں پاکستانی عوام نے اپنی رائےکا اظہار کیا ہے۔

سروےکے مطابق 43 فیصد افراد ایسے بھی ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ملک میں عورتیں کسی حد تک محفوظ ہیں۔

سروے میں عورتوں کے محفوظ ہونے پر خواتین کی رائے مردوں کے مقابلے میں زیادہ مثبت نظر آئی ۔

29 فیصد خواتین نےگھر سے باہر خو دکو محفوظ تسلیم کیا لیکن مردوں میں صرف 22 فیصد نے عورتوں کو گھر سے باہر مکمل محفوظ قرار دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے