[pullquote]ڈالر کی اونچی اڑان جاری، پاکستانی روپیہ مزید گر گیا[/pullquote][pullquote]
ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے جبکہ پاکستانی روپیہ مزید گر گیا ہے۔
انٹربینک میں 49 پیسے اضافے سے ایک ڈالر 173 روپے 96 پیسے پر بند ہوا۔
ڈالر کا بھاؤ ایک موقع پر 174 بھی ہوا لیکن کاروبار کی بندش پر انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 173 روپے 96 پیسے رہی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 10 پیسے کم ہوکر 174 روپے 20 پیسے ہے۔
[pullquote]ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا[/pullquote]
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی ایک تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے بڑھی ہے، جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر 1 لاکھ 24 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 1714 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 6 ہزار 481 روپے ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 4 ڈالر اضافے سے 1785 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔