پیپلز پارٹی کی حکومت مخالف تحریک مسلسل جاری ہے : بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا حصہ ہے یا نہیں مگر حکومت کو گھر ہم ہی بھیجیں گے۔

سینیٹر مولابخش چانڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت مخالف تحریک مسلسل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو موجودہ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے جمعے سے مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس احتجاج میں ن لیگ بھی حصہ لے رہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی اپنے الگ جلسے کررہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے