لاہور میں ڈینگی وبا کی شکل اختیار کرگیا

لاہور سمیت پنجاب میں ڈینگی مچھرکے حملے جاری ہیں جب کہ لاہور میں ڈینگی وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 561 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی اور ایک پولیس اہلکار سمیت 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24 گھنٹے میں لاہور سے ڈینگی کے 388، راولپنڈی سے 34، گوجرانوالا ، ملتان 11،11، فیصل آباد 9، وہاڑی 8 اور قصور سے 7 مریض رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ ڈینگی سے ہلاک 5 افراد کا تعلق لاہور سے ہے جن میں اینٹی کار لفٹنگ سیل کا اہلکار اکرم بھی شامل ہے، اہلکار کئی روز سے اسپتال میں زیر علاج تھا۔

خیال رہے کہ رواں سال پنجاب میں اب تک 16 ہزارسے زائد افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے