ٹی ایل پی مظاہرین 10ویں روز بھی وزیر آباد میں موجود، جی ٹی روڈ 15 روز بعد کھل گئی

تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین 10 ویں روز بھی وزیر آباد میں موجود ہیں تاہم سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بحال اور روز مرہ زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے۔

ٹی ایل پی کے مطابق مظاہرین وزیر آباد کے پارک میں لگائے گئے خیموں میں موجود ہیں جبکہ دریائے چناب پر کھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔

دریائے چناب کے پل پر 15 روز قبل بند کی گئی جی ٹی روڈ ایک طرف سے بحال کر دی گئی ہے اور لاہور سے راولپنڈی جانے والی سائیڈ پر دونوں طرف سے ٹریفک گزر رہی ہے۔

ٹی ایل پی کے دھرنے کی وجہ سے وزیرآباد میں انٹرنیٹ سروس آج بھی بند ہے، تھانہ سٹی اور تھانہ صدر وزیر آباد اور ڈی ایس پی کے دفتر کو تالے لگے ہوئے ہیں جبکہ ریسکیو 1122 کی سروس بھی جزوی طور پر بحال ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے