جہلم میں ذہنی معذور بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان نے جہلم میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ پیش آنے والے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں جہلم پولیس نے کل مقدمہ درج کر کے آج 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔بچوں اور خواتین کے ساتھ تشدد اور زیادتی کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔@MashwaniAzhar pic.twitter.com/I7n6R8ACOP
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) November 17, 2021
آئی جی پنجاب نے ڈی پی او جہلم کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کریں اور متاثرہ فیملی سے مل کر انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی جہلم میں ایک لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا، پولیس نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی تھیں۔