مذہب کی آڑ میں تشدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے : وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے آنجہانی سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کی یاد میں تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے تعزیتی ریفرنس میں پریانتھا کمارا کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے شہری ملک عدنان کو تعریفی سند پیش کی۔

اس موقع پر خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ مذہب کی آڑ میں تشدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، یہ کس معاشرے میں ہوتا ہے خود الزام لگاؤ، خود جج بن جاؤ۔

ان کا کہنا تھاکہ آج سارے پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ایسے واقعات نہیں ہونے دیں گے، تاجر برادری نے پریانتھا کے خاندان کے لیے ایک لاکھ ڈالرجمع کیے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ملک عدنان نے جس طرح جان بچانے کی کوشش کی اس پر فخر ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کررکھا ہے جو 23 مارچ 2022 کو انہیں دیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے