وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کی وارننگ نظر انداز کردی

وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی بات نہیں مانی اور وارننگ نظر انداز کردی۔

ریجنل الیکشن کمشنر اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پشاور نے اپنے مراسلے میں وزیراعظم عمران خان کو پشاور کا دورہ نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

تاہم الیکشن کمیشن کے روکنے کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں ہیلتھ انشورنس اور احساس رعایت راشن پروگرام کی تقریب میں شرکت کی اور مستحق شہریوں میں کارڈ تقسیم کیے۔

وزیراعظم نے تقریب سے خطاب میں خیبر پختونخوا میں غربت میں کمی کا دعوی کیا اور کہاکہ خیبرپختونخوا میں دو تہائی اکثریت اس لیے ملی کی یہاں غربت میں تیزی سے کمی کی، کبھی ملک کو ایشین ٹائیگر اور لاہور کو پیرس بنانے جیسے دعوے نہیں کیے، ہمارا راستہ اسلامی فلاحی ریاست ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو وارننگ دی تھی کہ اگر پروگرام کی لانچنگ کیلئے پشاور گئے تو انتخابی ضابطہ اخلاق کی قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 19 دسمبر کو ہونا ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے