معروف کامیڈین، لیجنڈ اداکار اور صدارتی ایوارڈ یافتہ معین اختر کا آج 71 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔
کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے معین اختر آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں اور لیجنڈ اداکار کے یوم پیدائش پر گوگل نے بھی ڈوڈل کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے سپر اسٹار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
معین اختر 24 دسمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہوئے، زندگی کی پہلی پرفارمنس شیکسپیئر کے ناول سے ماخوذ اسٹیج ڈرامے ’دی مرچنٹ آف وینس‘ میں محض 13 برس کی عمر میں دی جبکہ فنی کیرئیر کی باقاعدہ شروعات پاکستان کے پہلے یوم دفاع پر 1966 میں کی۔