لیگی رکن اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ، شہباز شریف اور مریم کی مذمت

پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ میں زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لاہور کے موہنی روڈ پر موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نےبلال یاسین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔

بلال یاسین کو زخمی حالت میں میو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بلال یاسین کو پیٹ میں دو گولیاں اور ٹانگ میں ایک گولی لگی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بلال یاسین کا آپریشن جاری ہے اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلال یاسین پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ بلال یاسین کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

خیال رہے کہ بلال یاسین مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 150 لاہور سے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

[pullquote]لیگی رکن اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ، شہباز شریف اور مریم کی مذمت[/pullquote]

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور مرکزی نائب صدر مریم نواز نے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

شہبازشریف نے بلال یاسین سے فون پر رابطہ کرکے بات کی ہے۔ شہبازشریف کا بلال یاسین سے گفتگو میں کہنا تھاکہ اللہ کا شکر اداکرتے ہیں کہ آپ کی زندگی محفوظ رہی۔

اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ بلال یاسین پر فائرنگ دہشت گردی ہے، مجرموں کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

انہوں نے پارٹی کارکنان اور قوم سے اپیل کی کہ بلال یاسین کی زندگی اور صحت کیلئے دعا کریں۔

[pullquote]نواز شریف کے باوفا ساتھی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ ہوا، مریم نواز[/pullquote]

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی رکن پنجاب اسمبلی پر حملے کی مذمت کی۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ رکن پنجاب اسمبلی اور نواز شریف کے باوفا ساتھی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ ہوا، ان کے پیٹ اور ٹانگ میں گولیاں لگیں لیکن اللّہ نے بچا لیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے