گذشتہ چالیس سال میں پہلا بجٹ ہے جو کسی بیرونی امداد پر انحصار کیے بغیر تیار کیا گیا ہے. افغان طالبان

افغان طالبان کے نمائندے کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کی مرکزی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں چند اہم فیصلےکیے گئے .

اجلاس کے بعد میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ باب تک مالی سال کا آغاز افغان ہجری شمسی کلینڈر کے مہینے برج جدی(دسمبر جنوری) سے ہوتا رہا ہے۔آج کابینہ اجلاس میں اسے تبدیل کرکے افغان کلینڈر کے نئے سال کے پہلے دن برج حمل کی پہلی تاریخ ( 21مارچ) سے کردیا گیا ہے۔

افغان کلینڈر کے بقیہ آخری تین ماہ برج جدی، برج دلو، برج حوت کے لیے پیش کیا گیا منی بجٹ منظور کرلیا گیا ہے۔ یہ گذشتہ چالیس سال میں پہلا بجٹ ہے جو کسی بیرونی امداد پر انحصار کیے بغیر تیار کیا گیا ہے۔

کابینہ نے غیر معیاری گیس،تیل، کھاد اور دیگر غیر معیاری اشیاء کی در آمد پر سخت پابندی عائد کردی ہے اور آئندہ کے لیے اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف سخت اقدام کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک اعلی سطحی کمیٹی مقرر کی گئی ہے جو تجارتی کسٹمز پر تیل ٹینکروں کی ذخیرہ اندوزی اور غیر معیاری اشیاء کی در آمد کے معاملات کا جائزہ لے گی اور اقدامات کرے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے