دل بے نام

انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں اگر ڈرامہ نکال دیا جائے تو پھر ٹی وی دیکھنے کا مزہ نہیں ہوتا ، اور اگر ڈرامہ حقیقیت کے قریب ہو اچھی کہانی ہواور معاشرے کی تلخیوں کا پردہ چاک کرتی ہو تو دیکھنے والے ڈرامے کے سحر میں اس کہانی میں جیسے کھو جاتے ہیں ایسا ہی ڈرامہ حقیقت سے قریب معاشرے کی ایک اچھوتی دلخراش کہانی کے ساتھ "اور ڈرامہ سیریز” لا رہا ہے "دل بے نام” جسے تحریر کیا ہے "منعم مجید” نےدل بے نام کو تحریر کرنے والی منعم مجید 2005 سے لے کر اب تک کئی ہٹ ڈرامہ سیریل پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کو دے چکی ہیں،، منعم مجید کے تحریر کردہ ڈراموں میں ڈائیلاگز ہمیشہ دیکھنے سننے والوں پر اپنا گہرا اثر ضرور ڈالتے ہیں۔

منعم مجید نے رشتوں کی صرف مٹھاس ڈرامے میں نہیں دکھائی بلکہ رشتوں میں موجود اس کڑواہٹ کو بھی نمایاں کیا ہے جس میں باپ کی شفقت انا میں منہ چھپائے تشدد کی راہیں ہموار کرتی ہے جس کے نتیجے میں باپ اپنی بیٹیوں کے ذہنوں میں مرد کے ظالمانہ اور تشدد کے روپ کو پروان چڑھا دیتا ،،، صنف نازک کے ڈرے سہمے وجود کے ساتھ ایک نڈر بے خوف اور درد و اذیت سے آنکھیں ملانے والی باہمت لڑکی کا کردار بھی قابل تعریف ہے، معاشرے میں مردوں کی عورتوں پر سبقت حقوق سلب کرنے یا تشدد کا نام نہیں اس تلخی کو بھی خوبصورت اور حقیقت سے قریب ہو کر پیش کیا گیا ہے۔

ناظرین کے لیے "اور ڈرامہ سیریز "کی یہ پیشکش ڈرامہ انڈسٹری میں یقینا ایک بہترین اضافہ ہے،، سازشوں سے ہٹ کر ایک منفرد کہانی جس کی ہر ایک قسط ناظرین کو ضرور محظوظ کرے گی،، ہاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو یقینا "دل بے نام” جیسے ہی ایک ڈرامے کی ضرورت تھی جو ہر لحاظ سے ناظرین کے معیار پر پورا اترے ۔

اس پیشکش میں ناظرین ایک منفرد کردار کے عشق حقیقی سے تعلق کو بھی انجوائے کریں گے، ایک سبق آموز کہانی کہ عشق پانے کا نام نہیں "دل بے نام” تو ایک الف پر آکے رک جاتا ہے اور پھر کوئی چاہ باقی نہیں رھتی،، یہ ان ناظرین کے لیے ایک سبق ہےجو سمجھتے ہیں سب ختم کر دینا زندگی ہے ان کے لیے اس میں ایک بہترین نصیحت ہے،، ڈر سے محبت اور محبت سے عشقِ حقیقی کے سفر کی منزلیں کیسے طے ہوتی ہیں ڈرامہ دیکھیں گے تو "اور ڈارمہ سیریز” کی کاوش کو سراہیں گے ضرور۔

ڈرامہ ڈائریکٹر جاسم عباس کا نام کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ،، حساس طبیعت کے جاسم عباس ڈرامے کے کرداروں میں بھی اسکرپٹ کے حساب سے ہمیشہ حساسیت کو ڈھونڈتے ہیں یعنی کردار کو ادا کرنے والا اپنے کردار میں ایسا ڈھل جائے کہ دیکھنے والوں کو واقعی حقیقت سے قریب محسوس ہو، جاسم عباس نے اس ڈرامے میں نئے چہروں کو متعارف کروایا ہے جنہوں نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں، ہدایتکار جاسم عباس جن کے لیے بیرون ملک سے تعلیم حاصل کر کے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں نام بنانا ایک بڑا چیلنج تھا اب تک 60 سے زائد کامیاب ٹی وی سی سیریل اور کچھ مختصر دورانیے کی یعنی شارٹ فلمز اس پاکستان شوبز انڈسٹری کو دے چکے ہیں،جاسم عباس کی ہدایتکاری میں بننے والا ڈرامہ دل بے نام بھی یقینا انڈسٹری میں ایک بہترین کاوش ثابت ہوگا ۔

ڈرامہ دل بے نام میں کئی نئے کردار نظر آئِیں گے، ڈرامے کی کاسٹ میں سارہ اعجاز خان۔۔( فائزہ( اور زیب خان۔۔۔ (کلیم اللہ) کا کردار نبھائیں گے ، ڈرامے کے دیگر کرداروں میں جمال یوسف ۔۔۔ (شافی)، جلال حیدر ۔۔۔(ضرار شاہ)، کا کردار ادا کریں گے، جلد ہی امید یقین محبت سے بھرپور ڈرامہ دل بے نام ” اور لائف” پر دیکھا جا سکے۔

یہ ڈرامہ اسٹوڈیو وژن فلمز کے اشتراک سے بنایا جا رہا ہے، اس پراڈکش ہاوس کے اشتراک سے 2017 سے اب تب کئی کامیاب ٹی وی سی سیریل اور فلمیں بنائی جا چکی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے