خیبرپختونخوا: کورونا کی شرح 10 فیصد، صوبائی حکومت نے لاک ڈاؤن کا امکان مسترد کردیا

خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد تک پہنچ گئی تاہم صوبائی حکومت کے ترجمان نے صوبے میں لاک ڈاؤن کا امکان مسترد کردیا۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاور اور کوہاٹ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح 30 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ مردان میں 23 اورنوشہرہ میں شرح 17 فیصد رہی۔

صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کا کہنا ہےکہ اومی کرون ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کو اختیارات ہیں کہ جہاں بھی 10 فیصد سے زائد کیسز ہوں وہاں لاک ڈاؤن کریں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اقدامات کررہی ہے لیکن مجموعی طورپر صوبے بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کرنےکا ارادہ نہیں ، صورتحال ایسی نہیں ہےکہ بڑے پیمانے پرپابندیاں عائد کی جائیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام سے درخواست ہے احتیاط کریں، بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے