ہمارا مقابلہ اسٹیبلشمنٹ سے نہیں عالمی استعمارسے ہے : فضل الرحمان

چمن: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج ہم حکمرانوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور،ہمارا اسٹیبلشمنٹ سے مقابلہ نہیں ہے ہم عالمی استعمار کا مقابلہ کررہے ہیں۔

چمن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئے گی اور ایک کروڑ نوکریاں دیں گے،74 سال میں ہماری نوکریوں کی تعداد ایک کروڑ تک نہیں پہنچی۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ جب ہم میدان میں اتریں گے تو حکمراں بھاگ جائیں گے، یہ قوم کے نمائندے نہیں اس لیے دنیا ان سے تعاون نہیں کررہی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم باطل حکومت سے سمجھوتا نہیں کریں گے، یہ حکومت ناجائز ہی نہیں بلکہ انتہائی نالائق بھی ہے، حکمرانوں کا انجام بھی اشرف غنی جیسا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے آگے اب اسٹیٹ بینک کچھ نہیں کر سکے گا، اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون کس طرح پاس ہوا ہم جانتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے