بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر سزا یافتہ شخص گرفتار

لاہور: بیوی سے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے سزا یافتہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق ملزم غلام رسول کی پہلی بیوی نے دوسری شادی کرنے پر شوہر کے خلاف کیس کیا تھا جس پر لاہور کی ٹرائل کورٹ نے ملزم کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی تھی جب کہ 5 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا تھا۔

ملزم غلام رسول ٹرائل کورٹ سے 6 ماہ کی سزا کے بعد گرفتار نہیں ہوا تھا اور اس نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کےخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

پولیس نے ملزم کو آج لاہور ہائیکورٹ سے گرفتار کرلیا جب کہ ملزم کی سزا کے خلاف اپیل لاہور ہائیکورٹ کا بینچ آئندہ ہفتے کرے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے