اسٹاف میں مثبت کورونا کیسز: ہزارہ یونیورسٹی 10 روز کیلئے بند

ہزارہ یونیورسٹی میں کورونا کیسز سامنے آنے پر یونیورسٹی کو دس روز کے لیے بند کردیا گیا۔

میڈیا کے مطابق ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے اسٹاف میں کورونا مثبت کیسزرپورٹ ہوئے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے یونیورسٹی کو 10 دن کے لیے بند کردیا۔

اس کے علاوہ ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں آج ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے۔

یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مطابق امتحانات 15 فروری کے بعد ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے