پنڈدادن خان میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 10بچے زخمی ہوگئے

جہلم کے علاقے پنڈدادن خان میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 10 بچے زخمی ہوگئے۔

چھت گرنےکا واقعہ جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان میں پیش آیا جہاں نجی اسکول کی چھت کا ایک حصہ گرگیا، چھت گرنے سے 10 بچے ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیم نےکارروائی کرتے ہوئے بچوں کو پنڈ دادن خان کے اسپتال منتقل کردیا، تین بچوں کو تشویش ناک حالت میں سرگودھا اور پنڈی منتقل کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسکول کی عمارت خستہ حال تھی جس کے باعث حادثہ رونما ہوا، حادثےکے وقت بریک ٹائم تھا اس لیے زیادہ تر بچے محفوظ رہے۔

مقامی ایم این اے اور وفاقی وزیر فواد چوہدری نے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے