شکریہ عمران خان،دورہ پاکستان کے بعد بل گیٹس کی ٹوئٹ

مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔

بل گیٹس گزشتہ روز ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں اور پولیو اور کورونا کے خلاف پاکستانی اقدامات کو سراہا۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پولیو اور دیگر بیماریوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے پر بل گیٹس کو ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

بل گیٹس نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کے ساتھ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے اقدامات کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے پولیو کے تدارک کے لیے حوصلہ افزا اقدامات سے متاثر ہوا اور مجھے یقین ہے کہ اگر ہر کوئی چوکنا رہے تو ہم پولیو کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے