[pullquote]عمران خان چوہدری برادران سے ملاقات،وزیر اعظم کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کا اعلان[/pullquote]
لاہور : ملکی سیاست میں چوہدری برادران حکومت اوراپوزیشن کی توجہ کا مرکز بن گئے، اپوزیشن رہنماؤں کی متواتر ملاقاتوں کے بعد بالآخر وزیراعظم عمران خان کو بھی چوہدری برادران کی یاد آگئی۔
وزیر اعظم عمران خان چوہدری برادران سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے اور مختصر ملاقات کے بعد وہ وہاں سے روانہ ہوگئے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم نے اپنی حکومت کی اہم اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق سے مشکل وقت میں ساتھ نہ چھوڑنے کی درخواست کی۔
وزیراعظم اور چوہدری برادران کے درمیان ملاقات 30 منٹ سے زائد جاری رہی۔
اب وزیراعظم عمران خان کی چوہدری برادران سے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران نے ڈٹ کر وزیر اعظم کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں چوہدری برادران نے مؤقف اپنایا کہ14 سال بعد شہباز شریف کو ہمارا خیال آگیا، شہباز شریف کو بتایا کہ عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی تو عمران خان پہاڑ ہیں ہم دب جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری برادران نے وزیراعظم سے ملاقات میں یہ بھی کہا کہ ایسی چال کا کیا فائدہ جس کی کامیابی کا کوئی امکان ہی نہ ہو۔
ذرائع کے مطابق چوہدری برادران نے وزیراعظم سے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ سیاست کریں گے۔ چودھری برادران کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی باتیں افسانہ ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے چین اور روس کے دورے پر چوہدری برادران کو اعتماد میں لیا، وزیراعظم نے کہا کہ بہت سے لوگ کہہ رہے تھے روس نہ جائیں لیکن انہوں نے ان لوگوں سے کہا کہ اب دورہ منسوخ کرنا نامناسب ہو گا۔
[pullquote]وزیراعظم عمران خان کی چوہدری برادران سے ملاقات، سیاسی صورتحال و دیگر امور پر گفتگو[/pullquote]
لاہور: ملکی سیاست میں چوہدری برادران حکومت اوراپوزیشن کی توجہ کا مرکز بن گئے، اپوزیشن رہنماؤں کی متواتر ملاقاتوں کے بعد بالآخر وزیراعظم عمران خان کو بھی چوہدری برادران کی یاد آگئی۔
وزیراعظم عمران خان چوہدری برادران سے ملاقات کیلئے ان کی رہائشگاہ پہنچے اور ملاقات کے بعد وہ وہاں سے روانہ ہوگئے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم نے اپنی حکومت کی اہم اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق سے مشکل وقت میں ساتھ نہ چھوڑنے کی درخواست کی۔
وزیراعظم اور چوہدری برادران کے درمیان ملاقات 30 منٹ سے زائد جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ دعاگو ہوں اللہ تعالیٰ آپ کو جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے جس پر چوہدری شجاعت حسین نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزراء عبدالرزاق داؤد، فواد چوہدری، خسرو بختیار، شفقت محمود، حماد اظہر اور عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔
مسلم لیگ ق کی جانب سے ملاقات میں چوہدری برادران کے علاوہ سالک حسین، حسین الٰہی، شافع حسین، راسخ الٰہی، منتہا اشرف، محمدخان بھٹی بھی موجود تھے، وزیراعظم کا استقبال پرویز الٰہی، راسخ الٰہی اور شافع حسین نے کیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل حالیہ عرصے میں شہباز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کیلئے چوہدری برادران سے ملاقاتیں کرچکے۔