جہانیاں میں مدرسے کے استاد کا طالبعلم پر ڈنڈوں سے تشدد

جہانیاں میں مدرسے کے استاد کی جانب سے ایک طالبعلم کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق جہانیاں کے علاقے 113 ٹن آر میں طالبعلم کو تشدد کا نشانہ بنانے والا معلم واقعے کے بعد فرار ہو گیا جبکہ متاثرہ بچے کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متاثرہ بچے کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ استاد نے غیر حاضری پر میرے بیٹے پر ڈنڈوں سے بری طرح تشدد کیا، مقدمے کے اندراج کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

ایس ایچ اوجہانیاں کا کہنا ہے کہ بچے کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد استاد کے خلاف مقدمہ درج ہو گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے