پارٹی سے غداری کرنے والوں کیخلاف چارہ جوئی کریں گے : وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پارٹی سے غداری کرنے والوں کے خلاف چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اراکین قومی اسمبلی شوکت علی، شیر علی، ارباب راجہ، خرم شہزاد، علی نواز اعوان، نفیسہ خٹک سمیت دیگر نے ملاقات کی۔

ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف نے تحریک عدم اعتماد سے ایک روز قبل اسلام آباد میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا، اس حوالے سے وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو اسلام آباد میں تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کی میزبانی کا ٹاسک اسلام آباد کی تنظیم کو سونپ دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کا اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال اور گردونواح کے ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں کا حتمی پروگرام ترتیب دے دیا گیاہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن معاشی ترقی روکنا چاہتی ہے، عدم اعتماد میں اپوزیشن کو شکست ہوگی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اس صورت حال سے نکل کر مزید مضبوط ہوکر ابھرے گی۔

وزیراعظم نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی پارٹی اراکین کو ہدایت دیتے ہوئے نچلی سطح پر کارکنان کو متحرک کرنے کا ٹاسک دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے