مدینہ منورہ: وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستانی وفد کی مسجد نبوی ﷺ آمد پرکچھ افراد نے نامناسب نعرے بازی کی۔
سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں کچھ افراد کے گروپ کو وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں آمد پرنامناسب نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
Thieves shouldn't be allowed to the this holy masjid. #توہین_مسجد_نبوی_نامنظور pic.twitter.com/uIHPuu7IWP
— Dr. Xia Khan (@DrXiakhan) April 29, 2022
ایک اورویڈیو میں جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی کے خلاف بھی کچھ لوگ نعرے لگاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کو نامناسب نعروں کا سامنا کرنا پڑا۔ کچھ لوگوں نے شاہ زین بگٹی کے بال بھی کھینچے۔
This act cannot be justified in any case. This must be condemned at every level. May Allah Almighty guide us the right path. Ameen#مسجد_نبوی_کی_توہین_نامنظور pic.twitter.com/WZrKcTlyqL
— Rana Abdul Hanan (@RanaAbdulHanan9) April 28, 2022
وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز اپنے 13 رکنی وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچے تھے۔ وزیراعظم کے وفد میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزرا بلاول بھٹو زرداری، شاہ زین بگٹی، چوہدری سالک حسین،خواجہ آصف، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف اور ایم این اے محسن داوڑ شامل ہیں، وفد میں وزیراعظم شہباز شریف کے پرسنل اسٹاف کے 4 لوگ بھی شامل ہیں۔
مسجد نبویؐ کا احترام ہر صورت میں ہر حال میں مقدم ہے: علی محمدخان
تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کاکہنا ہےکہ مسجد نبویؐ کا احترام ہر صورت میں ہر حال میں مقدم ہے۔
ایک بیان میں علی محمد خان نے کہا کہ ہزار سیاسی اختلاف ہو لیکن اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹے، نہ ہی سیاسی اختلاف دشمنی میں بدلیں۔
انہوں نے کہا کہ مسجد نبویؐ یا اس کے احاطے میں کسی بھی صورت نعرے بازی مناسب نہیں، مسجد نبویؐ کے احاطے میں نعرے بازی آداب کے خلاف اور سخت منع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی ردعمل تھا لیکن مسجد نبویؐ کا احترام ہر صورت میں ہر حال میں مقدم ہے۔
مسجد نبوی ﷺ میں حکومتی وفد کیساتھ پیش آئے واقعے پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے کیا کہا؟
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے مسجد نبویﷺ میں حکومتی وفد کے ساتھ گزشتہ روز پیش آنے والے بدتمیزی کے واقعے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے شرمناک ویڈیو پوسٹ کرکے واقعے پر بیان میں کہا کہ اور ابھی یہ لوگ حکومت میں ہیں جب لوگ ان کو ایوانوں سے ٹھڈے مارے کر نکال باہر کریں گے پھر یہ گھروں سے کیسے باہر نکلیں گے۔
شہباز گل بولے مسجد نبوی ﷺ میں شہباز شریف کو دیکھ کر نعرے لگائے گئے،کہا چور کہنے پر مریم اورنگزیب صاحبہ مسکرا کر شکریہ ادا کر رہی ہیں، واہ کیا اعتماد ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے کرمنلز کو مدینہ شریف میں چور کے نعروں کا سامنا ہوا، میں نے وہ وڈیو ڈیلیٹ کر دی جس میں نامناسب الفاظ اسعتمال کیے گئے تھے۔
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ کرمنل گینگ جہاں جائےگا اسے شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے۔
بعد ازاں وزیر اعظم اور ان کا وفد روضہ رسول ﷺپر حاضری دینے پہنچا جہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نے نعرے بازی شروع کردی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کچھ افراد مریم اورنگزیب اور شازین بگٹی کو گھیرتے ہوئے ان کے خلاف چور ،چورکے نعرے لگا تے ہوئے ویڈیوز بھی بنارہے ہیں۔
’ہر چیز برداشت کر سکتے ہیں لیکن حرمین الشریفین کی تعظیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے‘
چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے مسجد نبوی ﷺ میں پیش آئے واقعے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ غم کی ایسی کیفیت ہے جو دور نہیں ہو رہی، آقائے دوجہاں ﷺ کے دربار میں حاضری پر جاتے ہوئے جو شرمساری ہے وہ ناقابل بیان ہے،گزشتہ 100 سال میں اس طرح کی بےہودگی اور بدتمیزی اس مقدس جگہ پر نہیں ہوئی۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ تمام علماء سے اپیل کرتا ہوں آج جمعۃ المبارک کو پورے ملک میں احتجاج کریں اور پاکستان کے اندر جن لوگوں نے اس وائلنس کو ابھارا ہے، حکومت ان کے خلاف ایکشن لے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت اپنے قوانین کی خلاف ورزی پر اقدامات کرے گی اور کر رہی ہے، ہر چیز برداشت کر سکتے ہیں لیکن حرمین الشریفین کی تعظیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔
انھوں نے خفگی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ چھوٹا کام نہیں ہوا، پاکستان کو بدنام اور حرمین الشریفین کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کی گئی، 30 اپریل کو اس حوالے سے اہم اعلان کریں گے، سیاسی لڑائی جس نے لڑنی ہے سیاست کے میدان میں لڑے۔
حکومتی وفد کیساتھ مسجد نبوی میں پیش آئے واقعے پر مولانا طارق جمیل کا بیان سامنے آگیا
وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ مسجد نبوی آمد پرگزشتہ روز بعض افراد کی جانب سے نعرہ بازی کیے جانے پر مولانا طارق جمیل کا بیان سامنے آگیا۔
مولانا طارق جمیل نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ مسجد نبوی میں احتجاج کی صورت میں جو حرم شریف کی پامالی کی گئی یہ بالکل اسلام میں درست نہیں ہے، اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے’۔
آج مسجد نبوی میں احتجاج کی صورت میں جو حرم شریف کی پامالی کی گئی یہ بالکل اسلام میں درست نہیں ہے، اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
#توہین_مسجد_نبوی_نامنظور— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) April 28, 2022
روضہ رسول ﷺ کی توہین قابل مذمت، اسے کسی اور چیز سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا: فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ روضہ رسول ﷺ کی بے حرمتی قابل مذمت ہے، اسے کسی اور چیز سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا۔
گزشتہ روز وفاقی کابینہ میں شامل اراکین کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے موقع پر مسجد نبوی ﷺ میں موجود کچھ افراد نے نعرے بازی کی اور وفاقی کابینہ کے اراکین سے بدتمیزی بھی کی۔
مسجد نبوی ﷺ میں وفاقی کابینہ کے اراکین میں شامل افراد کے خلاف کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں جس کی مذہبی اور دیگر شخصیات کی جانب سے شدید مذمت کی جا رہی ہے۔
اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ روضہ ﷺ کی توہین قابل مذمت ہے، حرم کے تقدس کا تقاضہ تک نہیں دیکھا کیا گیا۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جمعۃ الوداع کے اجتماعات میں تمام مسالک کے آئمہ اس عمل کی مذمت کریں اور امت مسلمہ کو آگاہ کیا جائے کہ اسے روضہ اقدس ﷺ کی توہین کے علاوہ کسی اور چیز سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا، ایک سیاسی اختلاف کی بنیاد پر حرم پاک ﷺ کی توہین پر احتجاج کرنا چا ہیے۔
کیا شیخ رشید کو حرم پاک میں حکومتی وفد کیساتھ بدتمیزی کا پہلے سے علم تھا؟
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو پہلے سے معلوم تھا کہ حرم پاک میں پاکستان کے حکومتی وفد کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔
جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں شیخ رشید نے حکومتی وفد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ’ یہ لوگ جب حرم پاک جائیں گے تو دیکھیے گا لوگ ان سے کیا سلوک کرتے ہیں’۔
Sheikh Rasheed Should be booked and Arrested for Planning, Ploting and instigating people for disrespect of the Masjid Nabwi صلی اللّٰہ علیہ وسلم@RanaSanaullahPK#توہین_مسجد_نبوی_نامنظور
pic.twitter.com/x7V1LFheru— عمیر ملک (@umairiat) April 28, 2022
انہوں نے یہ پریس کانفرنس حکومتی وفد کی سعودی عرب روانگی سے قبل پشاور میں کی تھی۔
مسجد نبوی واقعہ: محمد یوسف اور شاہد آفریدی بھی ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکے
مسجد نبوی ﷺ میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے پر سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ قومی کرکٹرز کی جانب سے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے گزشتہ روز مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان ہونے کے بعد پہلی بار گیا تو خانہ کعبہ کو دیکھ کر چیخ نکل گئی تھی، روضہ رسول ﷺپر گیا تو آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے تھے، یہ وہ جگہیں ہیں جہاں پہنچ کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔
محمد یوسف نے کہا کہ روضہ رسول ﷺ پر جو کچھ ہوا وہ دیکھ کر اے اللہ میں پوری امت کی طرف سے تجھ سے معافی مانگتا ہوں۔
سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں آواز بلند کرنے کی بھی ممانعت ہے مگر ہم اپنی سیاسی دشمنیاں نبھانے کے لیے حرم کی حرمت تک بھول گئے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ ریاست مدینہ کے تقدس سے بھی منکر ہو گئے، نعرے لگانے والوں کی پہچان تو ہو جائے گی لیکن پاکستان کی شناخت کو آج ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔