چین نوجوانوں کو ملک کا مستقبل کیوں سمجھتا ہے؟

آج کے چینی نوجوان حقیقی زندگی میں کیسے ہیں اور کیسے خود کو دیکھتے ہیں؟
وہ پراعتماد، پُر امید اور ملک کے ذمہ دار ہیں – یہ وہ جواب ہے جو بعنوان "یوتھ آف چائنا نئے عہد” کے ٹائٹل سے ملک کے پہلے وائٹ پیپر نے گزشتہ ماہ جاری کیا تھا۔
اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) نے ملکی نوجوانوں کو ملک کے لیے ایک نئی امید قرار دیا اور نوجوانوں کو ملک کے روشن مستقبل کی نوید قرار دیا، چینی صدر شی جن پنگ نے نوجوانوں سے امید وابسطہ کرتے ہوئے استدعا کی کہ وہ ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور قومی تجدید کے چینی خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی ذمہ داری ادا کریں۔انہوں نے یہ ریمارکس منگل کے روز یہاں کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنا (سی وائی ایل سی) کی صد سالہ تقریب کے موقع پر کہی، جو کہ سی پی سی کی قیادت میں نوجوانوں کی ایک بڑی تنظیم ہے۔
تاریخی تجربات سے طاقت حاصل کریں۔
1919 میں، مئی کی چار تاریخ وہ عہد ساز دن تھا جب اس چار مئی کی تحریک نے پورے چین میں مارکسزم کے پھیلاؤ کو فروغ دیا، اور اسی جدو جہد اور کوشش نے سبب دو سال بعد سی پی سی کی بنیاد رکھی گئی۔ اور اس سے اگلے سال، سی پی سی کی قیادت اور فروغ کے تحت، CYLC کیمونسٹ یوتھ لیگ آف چائینہ نے جنم لیا۔سی وائی ایل سی کے آئین کے مطابق، یہ سی پی سی کی قیادت میں نوجوانوں کو آگے بڑھانے کے لیے ایک عوامی تنظیم ہے۔ جو بنیادی طور پر ایک اسکول کے طور پر بھی کام کرتی ہے جہاں نوجوان چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم اور مشق کے ذریعے کمیونزم کے بارے میں سیکھتے ہیں۔ یہ یوتھ لیگ پارٹی کی مدد بھی کرتی ہے اور ریزرو فورس کے طور پر بھی کام سر انجام دیتی ہے۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری صدر شی جنپنگ نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ سی وائی ایل سی کا بانی مشن غیر متزلزل طور پر سی پی سی کی پیروی کرنا اور پارٹی اور عوام کے لیے جدوجہد کرنا ہے۔اس حوالے سے گزشتہ صدی کے دوران چینی نوجوانوں کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے، صدر ژی جنپنگ نے کہا کہ پارٹی کی قیادت، پختہ یقین اور یقین محکم، اور قومی تجدید کے لیے لگن اور ملک کے نوجوانوں میں یوتھ لیگ کے مقاصد اور عزائم کے حوالے سے مستحکم انداز میں ماضی اور مستقبل کی کامیابیوں کی نوید کی مانند ہیں۔ تاکہ نوجوانوں کو
قومی تجدید کے لیے تیار کیا جاسکے اور اس حوالے سے انکے عزم و استقلال کو غیر متزلزل بنایا جا سکے۔
سنٹرل کمیٹی کے
جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق، 31 دسمبر 2021 تک CYLC کے ملک بھر میں 73.7 ملین سے زیادہ اراکین ہیں۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس کے اراکین میں سے تقریباً 43.81 ملین طلباء ہیں، جب کہ بقیہ کا تعلق کاروباری اداروں، عوامی اداروں، شہری اور دیہی کمیونٹیز، سماجی تنظیموں اور دیگر شعبوں سے ہے۔
صدر شی جنپنگ نے کہا کہ یوتھ لیگ کو نوجوانوں کی خدمت جاری رکھنی چاہیے، پارٹی کی حکمرانی کے لیے نوجوانوں کی حمایت کو مضبوط اور مزید بڑھانے میں اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے اور نوجوانوں کو ٹھوس عوامل کیساتھ مدد کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔چینی خواب کی تعبیر کو ریلے ریس سے تشبیہ دیتے ہوئے، انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں، کھلے ذہن اور علمبردار جذبے کے ساتھ قومی تجدید کو حاصل کرنے میں مدد کے لیے اپنی پوری کوشش کریں۔انہوں نے کہا کہ تمام سطحوں پر پارٹی تنظیموں کو نوجوان پارٹی ممبران، خاص طور پر نمایاں CYLC ممبران کی موثر رہنمائی اور ترقی کو بہت اہمیت دینی چاہیے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ سوشلسٹ ملک کبھی بھی اپنی نوعیت کو تبدیل نہیں کرے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے