سینیگال کے اسپتال میں آتشزدگی سے 11 نومولود بچے جاں بحق

افریقی ملک سینیگال کے ایک اسپتال میں آگ لگنے سے 11 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے۔

یہ واقعہ سینیگال کے علاقے تیفوان میں پیش آیا اور اس سانحے کے بعد مقامی افراد میں اشتعال کی لہر دوڑ گئی اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سینیگال کے وزیر صحت عبدالللہ دیوف نے ابتدائی تحقیقات کے نتائج کے بارے میں مقامی میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں آگ لگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہے اور اس واقعےکی تحقیقات جاری ہے، جبکہ وہ عالمی ادارہ صحت کی کانفرنس کو ادھوری چھوڑ کر فوری طور پر جنیوا سے سینیگال لوٹ رہے ہیں۔

تیفوان کے میئر دما ڈیوپ نے کہا کہ آگ لگنے کے بعد 3 بچوں کو بچایا گیا، مگر زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں۔

اس اسپتال کا افتتاح حال ہی میں ہوا تھا اور سینیگال کے صدر میکی سال نے ایک ٹوئٹ میں نومولود بچوں کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے