اکتوبرمیں فیٹف ٹیم کے دورے کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکل جائے گا: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو فیٹف کی وائٹ لسٹ میں پاکستان کی واپسی کی راہ ہموار ہونےکی مبارک دی ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ اکتوبر میں فیٹف ٹیم کے دورے کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکل جائے گا، ‘ٹیم پاکستان’ کو مبارک ہو جس نے پاکستان کے لیے کامیاب کاوش کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ گرےلسٹ سے پاکستان کا نام نکلوانے کی کاوش کرنے والی سول اور ملٹری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کوبھی مبارکباد جن کی قیادت میں ٹیم کو یہ اہم کامیابی ملی جب کہ عسکری قیادت کو فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کے عمل پرمبارک دیتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے قائم کردہ ‘کور سیل’ نے پاکستان کی اہم کامیابی میں کلیدی کرداراداکیا، گرےلسٹ سے پاکستان کا نکلنا نیک شگون ہے اور اس سے پاکستان کو مزید کامیابیاں ملیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کی کوشش کے لیے اسی ٹیم ورک اور جذبے سے معیشت کی بحالی کے لیے بھی کام جاری ہے، قوم کو مایوسی اور معاشی ابتری سے نکال کر تعمیر، ترقی اور خوشحالی کی طرف واپس لائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے