کورونا : وزیر صحت کا عوام کو عید تعطیلات پر گھروں سے کم سے کم نکلنے کا مشورہ

اسلام آباد: ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے عوام کو عید کی چھٹیوں پر گھروں سے کم سے کم نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے لوگ احتیاط کریں اور بازاروں میں جاتے وقت احتیاط کریں، لوگوں میں آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کورونا تیزی سے بڑھ رہا ہے جبکہ کراچی میں سب سے زیادہ کورونا کے مریض سامنے آرہے ہیں، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اسپتالوں میں مریض بڑھے ہیں۔ پچھلے ہفتے 3 اعشاریہ سے بڑھ کر آج چار اعشاریہ تک پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی ایس او پیز وہی رہیں گے جبکہ سرکاری دفاتر کے لیے بھی ایس او پیز جاری کی گئی ہیں، صوبوں کو ایمرجنسی صورتحال پر ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

وزیراعظم اعظم کی ہدایات پر ہم لوگ صوبوں سے مشاورت کر رہے ہیں، این ڈی ایم اے سے بھی رابطے کیے ہیں کیونکہ دو مذہبی اجتماع آ رہے ہیں، عید اور محرم بھی قریب ہے، بوسٹر ویکسین مہم دس لاکھ تک لے جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے