راولپنڈی: اسپتال سے اغواکیا گیا 3 ماہ کا بچہ بازیاب : 2 ملزمان گرفتار

راولپنڈی میں اسپتال سے اغواکیا گیا 3 ماہ کا بچہ بازیاب کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق بچےکو گزشتہ روز بےنظیر بھٹو اسپتال سے اغوا کیا گیا تھا۔

والدین کی جانب سے درج شکایت کے بعد سی پی او شہزاد ندیم بخاری کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے نتیجے میں بچہ اغوا کاروں سے بازیاب کرواکر والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق بچے کو اغوا کرنے والی ملزمہ اور ساتھی کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے