ایف بی آئی کا چھاپہ: ٹرمپ کو اہلیہ پر مخبری کا شبہ

سابق صدر کے گھر پر ایف بی آئی کے چھاپے کے بعد اڑنے والی افواہوں پر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ہی اہل خانہ پر شک کرنے لگے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی اہلیہ اور سابق امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ پر ایف بی آئی کیلئے مخبری کرنے کا شک ظاہر کیا جا رہا ہے۔

برطانوی ادارے دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 45 ویں امریکی صدر کے انتہائی قریبی کسی شخص نے ایف بی آئی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران حکام کو خبر دی کہ مزید دستاویزات ٹرمپ کے ریزورٹ میں موجود ہیں۔

ایف بی آئی نے ٹرمپ کے گھر جوہری ہتھیاروں سے متعلق کاغذات کی تلاشی کیلئے چھاپہ مارا

دیگر اہم دستاویزات کے ساتھ ایف بی آئی ایجنٹس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے دستاویزات کی تلاش کی جا رہی ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ جن جوہری ہتھیاروں کی دستاویزات کو تلاش کیا جا رہا ہے وہ امریکا کے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق ہیں یا کسی اور ملک کے ہیں۔

سابق امریکی صدر کے گھر پر چھاپہ مارنے کیلئے ایف بی آئی کو وفاقی جج سے اجازت نامے کی ضرورت تھی، جہاں انہیں یہ ثابت کرنا تھا کہ انہیں کیوں لگتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر سے کسی غیرقانونی اقدام کے شواہد مل سکتے ہیں۔

ایسے حالات میں مانا جا رہا ہے کہ ایف بی آئی کی معلومات کے ذرائع ٹرمپ کے انتہائی قریبی ہو سکتے ہیں۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےگھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ

ایک سرکاری افسر نے نیوز ویک کو بتایا تھا کہ ٹرمپ کے گھر پر ہونے والی کارروائی کسی قابل اعتماد ذریعے کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی تھی۔

اب سابق امریکی صدر کی جانب سے اپنی اہلیہ اور سابق امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ پر ایف بی آئی کیلئے مبینہ مخبری کرنے کا شک ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے