کندھ کوٹ: دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 3 افراد ڈوب کر جاں بحق

سکھر: کندھ کوٹ کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 3 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کشتی الٹنے کا واقعہ کندھ کوٹ کے دریائی علاقے گھوڑا گھٹ میں پیش آیا جہاں دریائے سندھ پار کرتے ہوئےکشتی الٹ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں کشتی میں سوار تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ متاثرہ کشتی میں 8 افراد سوار تھے جن میں سے 5 افراد کو زندہ بچالیا گیاہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے