IMF سے معاہدہ: پارلیمنٹیرین اور بیوروکریٹس کے اثاثوں کی تفصیلات تک عوام کو رسائی دینے کا فیصلہ

اس سلسلے میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تفصیلات پبلک کرنے کا لیٹر آف انٹینٹ (ایل او آئی) معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت ارکان پارلیمنٹ اور بیوروکریسی کے اثاثوں کی تفصیلات تک عوام کو رسائی دی جائے گی۔

پاکستان کیلئے قسط کے معاملے پر آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 29 اگست کو ہوگا

آئی ایم ایف کا لیٹر: پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات پرلیوی بڑھانے کی یقین دہانی کرادی

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ 29 اگست کو مسودے کی منظوری دےگا: وزارت خزانہ

ایل او آئی کے مطابق بیورو کریسی کے بیرون ملکوں اثاثوں کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں گی، شفافیت اور احتساب کے لیے الیکٹرانک ایسٹ ڈیکلریشن سسٹم قائم کیا جائے گا جب کہ بیوروکریسی کے بیرون ملک منقولہ اور غیرمنقولہ اثاثہ جات کوبھی پبلک کیا جائے گا۔

ایل او آئی کے مطابق گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کے بیوی اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات بھی بتائی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اس معاہدے سے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی ڈیکلیریشن تک شہریوں کی رسائی ممکن ہوگی جب کہ بیرون ملک خفیہ اثاثہ جات رکھنے والے بیورو کریٹس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے