نوجوان کی بربادی کا زمہ دار آخر کون؟

میں اپنے شوہر کے ساتھ کہیں سے آ رہی تھی کہ میری نظر ایک نوجوان لڑکے پر پڑی تو میں نے اپنے شوہر سے پوچھا یہ خوبصورت نوجوان کون ہے جو بربادی کے اس دہانے پر کھڑا ہے؟میرے شوہر نے کسی معتبر شخص کا نام لیا کہ یہ نوجوان اس کا نواسا ہے ،مجھے یہ سن کر بڑا افسوس ہوا کہ اس لڑکے کی اس حالت کا ذمہ دار آخر کون ہے ؟

کچھ دن گزر گئے مجھے جیسے چین ہی نہیں مل رہا تھا تو دوبارہ اپنے شوہر سے اس لڑکے کے بارے میں تفصیل معلوم کی تو انہوں نے بتایا کہ وہ لڑکا میرے دوست کی والدہ کے کزن کا بیٹا ہے، شوہر کا جواب سن کر تو میرے ہوش ہی اڑ گئے، میں نے پھر سے سوال کیا کہ آپ جانتے ہو اس کے رشتہ داروں کو؟ تو انہوں نے کہا کہ ہاں ۔…

خیر آگے کی کہانی انہوں نے اس طرح سنائی کہ یہ لڑکا اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اور اس کا والد بھی بہت اچھا انسان ہے اور والدہ بھی ایک اچھی عورت ہے لیکن نجانے کیا ہوا کہ اس کے والدین کے بیچ جدائی طلاق کی صورت میں آ گئی اور والدین الگ ہو گئے تب یہ لڑکا چھوٹا تھا۔ والدین کے طلاق کی بعد اس لڑکے کی زندگی اجڑ گئی انکا کوئی مستقل سہارا نہیں رہا۔ کبھی والد کے گھر تو کبھی والدہ کے گھر میں رہنے لگا مگر دونوں طرف سچے پیار کی متلاشی لڑکے کو پیار نہ مل سکا۔

اب لڑکا جْوان ہوچکاہے کیونکہ وہ خودکو اکیلا سمجھتا تھا اور سکون نہ ملنے کی وجہ سے اس نے منشیات کو اپنا جیون ساتھی چن لیا ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ اس کے والدین نے اپنی نئی زندگی شروع کر دی تھی اور شادی کر کے اپنی نئی زندگی میں اپنے دوسرے بچوں کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزار رہے تھے ۔

اب بات جب اس بچے کی آئی تو اس کو نا باپ نے سہارا دیا نا ہی ماں نے اور یہ معصوم بچہ ہیروئن کے نشے کی لت کا شکار ہو گیا ۔اور اب گلیوں میں ایسے ہی پڑے پڑے زندگی کے دن گزار رہا ہے. مجھ اس پر بہت ترس آتا ہے کبھی میں اس کو کچھ دے دیتا ہوں اور کبھی کسی خدا ترس کو اس پر ترس آجاتا ہے اور اس طرح اس کی زندگی گزر رہی ہے۔

اس افسوس کے ساتھ یہ کہانی شائع کرنے کی کوشش کر رہی ہوں کہ وہ بےچارہ کچھ وقت پہلےاس دنیا سے رخصت ہو گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے